یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے

یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حلقے سے اب تک مزید 2 امیدوار بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔

این اے 148 ملتان سے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن اور سابق رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے