یورپین یونین میں پاکستانی سفیر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

پاک ایران

اسلام آباد (پاک صحافت) یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے آج برسلز میں اپنے ہم منصب ایرانی سفیر سید محمد علی روباتجازی سے ملاقات کی ہے۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفارت خانے میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں سفراء نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق جبکہ دونوں سفیروں کے درمیان دیگر علاقائی اور جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے