یقین ہے کہ 16 اکتوبر کو فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

شیخوپورہ (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ 16 اکتوبر کو فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب پر 4 سال تک عثمان بزدار کو مسلط رکھا۔ عثمان بزدار کو مسلط کر کے پنجاب سے دشمنی کا ثبوت دیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جوش و جذبے کو دیکھ کر یقین ہے کہ 16 اکتوبر کو فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حیثیت کیا ہے؟ عمران خان کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے