شہباز شریف

ہیپاٹائٹس کیخلاف فوری کام کرنا ہوگا، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے فوری کام کرنے کی ضرورت ہے، تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش وبا ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بر وقت علاج نہ کیا جائے تو ممکنہ طور پر شدید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، پاکستان میں ایک بہت بڑی آبادی ہیپاٹائٹس سی انفیکشن سے متاثر ہے، بحیثیت قوم ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کو ترجیح دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کو ختم کرنے اور صحتمند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہر شہری کو ہیپاٹائٹس سی کے لیے اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تک مفت رسائی حاصل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے