حج

ہیٹ اسٹروک کے باعث متعدد پاکستانی حجاج کرام کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

اسلام آباد (پاک صحافت) رواں برس حج 2024 کے دوران سعودی عرب میں ہیٹ اسٹروک کے باعث متعدد پاکستانی حجاج کرام کے جاں بحق ہونے کی تصدیق سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ حجاج کرام کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد افواہوں کو عوام نظرانداز کریں۔ ہم سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی گئیں معلومات پر بھروسہ کرتے ہیں جن کی ہم بعد ازاں خود بھی تصدیق کرتے ھیں۔

ڈی جی حج نے بتایا کہ رواں سال حج سیزن کے دوران جون 18 سہہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں۔ جن میں 4 منی، 3 عرفات اور 2 مزدلفہ میں اموات ہوئیں۔ یہ ایک مشکل حج تھا کیونکہ پارہ تقریبا 50 ڈگری تک تجاوز کر گیا تھا جس کے نتیجے میں اتنی اموات ہوئیں۔

وزارت حج نے بتایا کہ سعودی حکومت نے ایک نظام مرتب کیا ہوا ہے جس کے تحت ورثاء سے باقائدہ تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے۔ بعد ازاں میت کو غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے، یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق کسی حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے