راولپنڈی (پاک صحافت) بلوچستان میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 ساتھی جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 ساتھیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کی تصدیق کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا ہے۔ ہیلی کاپٹر فلڈ ریلیف آپریشن پر مامور تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا ہے۔
Short Link
Copied