کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یک جہتی کی علامت ہے۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے ہولی پر ہندو برادری کے لیے 2 دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سر زمین رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں پیپلز پارٹی نے اقلیتی رکن انتھونی نوید کو اسپیکر اور کرشنا کولہی کو سینیٹر منتخب کیا ہے۔
Short Link
Copied