ہندو میرج ایکٹ اور کرسچن پرسنل لاء پر کام جاری ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہے، ہندو میرج ایکٹ اور کرسچن پرسنل لاء پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے لیے 2 ارب 85 کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اقلیتی کوٹہ یقینی بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے اقلیتوں کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے مل کر سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے