اسلام آباد (پاک صحافت) صدارتی انتخابات کے نامزد امیدوار آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ہر جگہ شہباز شریف کی مدد کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں دئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو مشکل چیلنجز کا سامنا ہے۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ شہباز شریف کی مدد کریں گے ایگریکلچر پر توجہ دے کر مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، چین 5 بلین ڈالر کا فوڈ باہر سے منگواتا ہے، ہمیں چین کیلئے فوڈ سپلائرز بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل تسلیم کیا گیا کہ بھٹو کا مرڈر جوڈیشل مرڈر تھا۔
Short Link
Copied