اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم کشکول توڑنا چاہتے ہیں، ہمیں امداد نہیں تجارت چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں امداد نہیں تجارت چاہیے، وزیراعظم جہاں بھی جائیں یہی کہتے ہیں ہم کشکول توڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم بیرون ممالک جا کر کہتے ہیں ہمیں سرمایہ کاری چاہیے۔ جلد وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے، آئی ایم ایف کا وفد بھی یہاں سے مثبت پریس ریلیز جاری کر کے گیا ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں کچھ دنوں میں 17 فیصد کی بڑی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن تیزی سے چل رہی ہے، معیشت ٹیک آف کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کی جانب سے آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر مظاہرے کرائے گئے، بار بار آئی ایم ایف کو کہا گیا پاکستان کے ساتھ تعاون نہ کریں، آپ کی یہ کوششیں سب کے سامنے ہیں، آپ کی آئی ایم ایف والی کاوش کامیاب نہیں ہوئی۔