پشاور (پاک صحافت) پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت میں کہا کہ یہ قومی ایشو ہے۔ آپ ضمنی درخواست جمع کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے۔ الیکشن کی جو تاریخ مقرر ہے وہی ہوگی نہ ایک دن کم اور نہ ہی ایک دن زیادہ کریں گے۔
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کتنے افسران کے خلاف کارروائی کی اور سزا دی۔ جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ متعدد افراد کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔ ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ الیکشن شفاف ہوں۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ آپ نے دائر درخواست میں نوٹیفکیشن کو چیلنج نہیں کیا تھا۔
Short Link
Copied