اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہار گئے ہیں لیکن عمران نیازی کی طرح بھاگیں گے نہیں بلکہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا چیئرمین تو گھر چلاگیا مگر نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے۔ جس پیسے پر ٹیکس دیا کیا اس پر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، اس کا جواب نیب کے پاس ہے نہ عدالت کے پاس۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جو ظلم ان لوگوں نے کیے ہیں ان کا جواب دینا پڑے گا، ان سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو مختلف بہانے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں ہار گئے مگر پی ٹی آئی کی طرح بھاگیں گے نہیں، ملک میں لوڈشیڈنگ کم ہورہی ہے، مزید کم ہوگی۔