اویس لغاری

ہم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں کسی کمپنی کو نہیں۔ اویس لغاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں کسی کمپنی کو نہیں، حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا پر بھی نظر ثانی کررہے ہیں، حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی پر کام کر رہی ہے۔ آئی پی پیز کے معاہدوں کو بہت انہماک سے دیکھ رہے ہیں، ان معاہدوں کو ایک ہاتھ سے ہینڈل نہیں کرسکتے ہیں۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ ان معاہدوں کو اگر ایک طرف سے چھیڑا گیا تو ریکوڈک والا معاملہ ہوگا۔ اجلاس کے دوران کواک پاور کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ کواک پاور کمپنی پاکستان میں ہائیڈل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے نیپرا کو ٹیرف کی درخواست دی ہے مگر ابھی تک ٹیرف منظور نہیں ہوا۔

اس پر وزیر توانائی نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں کسی کمپنی کو نہیں، ریگولیٹر وزارت کے ماتحت نہیں آتا کابینہ کے ماتحت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی دعوت ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے