ہم نے نوازشریف اور بینظیر کے درمیان ہونے والے معاہدے کو عملی شکل دی۔ یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم نے نواز شریف اور بے نظیر کے درمیان جو معاہدہ ہوا اس کو عملی شکل دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے یوم تاسیس پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 55 یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، اس پارٹی کا مقصد آزادی دلوانا تھا اور حقیقی آزادی قائداعظم نے دلوائی جبکہ شناخت کی آزادی ذولفقار علی بھٹو نے دی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جو ٹیکس ادا کرنے والے تھے وہ ووٹ دیتے تھے، بھٹو نے ووٹ دینے کا حق عوام کو دلوایا ہے، بھٹو نے ملک کو اٹیمی طاقت بنایا ہے، آج کوئی ملک ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر ملک میں جدید ٹیکنالوجی لائیں جبکہ نوجوانوں، خواتین اور اقلیتوں کو بااختیار بھی بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے