محراب پور (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں طویل مدت سے بند 2 ہزار 263 اسکولوں کو میں نے وزارت سنبھالنے کے بعد کھول دئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے محراب پور میں نجی ایجوکیشنل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مجھے وزارت تعلیم ملی تو اسی وقت کورونا وائرس آگیا جس کی وجہ سے اتنا کام نہیں ہوسکا جتنا ہونا چاہئے تھا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ اسکولوں میں اساتذہ کے وقت پر نہ آنے کی شکایتیں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اچھے اور معیاری اساتذہ کے لئے آئی بی اے کی خدمات لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں اب بھی کچھ اسکول اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بند ہیں۔
Short Link
Copied