عظمی بخاری

ہم نے اپوزیشن کو ٹریلر دکھایا ابھی فلم باقی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہم نے اپوزیشن کو ٹریلر دکھایا ابھی فلم باقی ہے،عزت دیں گے تو عزت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز اور وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن کو ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ اتنی محدود مدت میں اتنا متوازن بجٹ پیش کرنا یقیناً ایک تجربہ کار حکومت ہی ممکن بنا سکتی تھی۔ بجٹ میں 100 سے زائد پروجیکٹس میں مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ابتدائی 100 دن میں مہنگائی کو نیچے لے کر آئی آٹے کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی کی گئی۔ آج 12 روپے میں روٹی کی دستیابی پر عام آدمی حکومت کو دعائیں دے رہا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوری ذہن رکھنے والے شخص ہیں جو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کے قائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے۔ عزت دیں گے تو عزت ملے گی۔ جہاں قائد ایوان نہیں بول سکتیں وہاں اپوزیشن بھی نہیں بول سکتی۔ چار سال پہلے جب پرویز الہی نے پابندی لگائی تو میں بولنا بھول گئی۔ آج اگر یہ سمجھتے ہیں کہ بدتمیزی سے معطل کیا تو ہم نے یہ بھی دیکھا گجرات کے غنڈوں کے ذریعے ہمیں مار پڑوائی ڈپٹی سپیکر کے بال کھینچے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے