مراد علی شاہ

ہم ملکر صحت مند اور مستحکم پاکستان بناسکتے ہیں۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک صحت مند اور مستحکم پاکستان بناسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ 24 کروڑ کی آبادی میں صرف 10 فیصد لوگ رضا کارانہ خون کا عطیہ دیتے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ خون کی عدم دستیابی کے باعث ہر سال متعدد جانیں چلی جاتی ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خون دیں، اپنی سالگرہ کے روز خون عطیہ کریں، اسکول اور کالج میں خون کے عطیات کے لیے مہم چلائی جائے۔

وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہر صحت مند مرد اور خاتون سال میں ایک بار خون ضرور دے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے