آصف زرداری

ہم حکومت گرانا اور بنانا جانتے ہیں۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، میں خود میدان میں آگیا ہوں، ہم حکومت گرانا اور بنانا جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے مقابلے میں نہیں ہے۔ ملک مشکل میں ہے، ہم سب نے اسے مل کر بچانا ہے، میں خود میدان میں آگیا ہوں، ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی قیادت ایک دوسرے کو نکالنے میں لگی ہوئی ہے، میں اپنی جماعت پر تنقید کو ثواب سمجھتا ہوں، ایک سابق وزیراعظم میں میں کرتا تھا آج جیل میں بیٹھا ہے۔ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، آئی ایم ایف سے قرضے لے کر کیوں عوام سے امتحان لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ آئی ایم ایف سے بات کیوں نہیں کرتے، آئی ایم ایف کو کمرے میں بٹھائیں اور ٹیبل ٹاک کریں۔ آپ سب تیار ہوجائیں ہم نے بہت کام کرنا ہے، ہم نوجوانوں کو آگے لائیں گے، پنجاب کی قیادت کیوں نوجوانوں کو موقع نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے