اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب پاکستان تحریک انصاف کو مسلط کیا گیا تھا اس وقت بھی ساتھ بیٹھنے کو کہا تھا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں ہم نے مینڈیٹ چرایا، عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کونسی سیاست ہے۔
Short Link
Copied