ہم بنیادی طور پر 2 چیزوں سے ناکام ہوئے ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم بنیادی طور پر 2 چیزوں سے ناکام ہوئے ہیں، سیاسی عدم استحکام اورپالیسیوں میں تسلسل نہ ہونا ہماری ناکامی ہے۔ ان کہنا ہے کہ دیگر ممالک طویل المدتی پالیسیوں سے خود کو تبدیل کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اہور میں معاشی صورتحال سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں سے صحیح پالیسیاں بھی کارآمد نہ ہوسکیں، جن پالیسیوں میں تسلسل رہا وہ کامیاب ہوگئیں، ملائیشیا والے کہتے ہیں کہ ہم تو آپ کو دیکھ کر سب کیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں سی پیک کی صورت میں بڑا منصوبہ ملا، جس نے پاکستان کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں اضافہ کیا، 70 سال سے ہمارے پاس تھر میں کوئلے کا ذخیرہ موجودہ تھا، تھرکول کی انرجی ویلیو ایران اور سعودی عرب کے تیل ذخائر کے برابر ہے، اس کوئلے سے ہم کم قیمت میں بجلی پیدا کر سکتے تھے لیکن نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے