اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی انتقام کی سیاست نہیں کرتی لیکن ملک کا بیڑہ غرق کرنے اور ہر طرف تباہی و بربادی پھیلانے والوں کو چھوڑیں گے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم نے آج ٹی وی چینلز پر فرمائشی پروگرام ہوسٹ کیا۔ آپ کے لیئے سلیکٹرز نے مینار پاکستان بھرا۔ اکبر ایس بابر کے بعد احمد جواد نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے۔
شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ تم نے مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کے ساتھ جو سلوک کیا خود کو بھی ایسے سلوک کے لیے تیار رکھو، 27 فروری کو ملک کے عوام تمہیں اقتدار سے بھگانے کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔
Short Link
Copied