رانا ثناءاللہ

ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ یہ شخص ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرنا چاہتا ہے، لیکن اب اگر دوبارہ کسی 9 مئی جیسے حادثے کا مؤجب بنا تو پہلے کی طرح ڈھیل نہیں ملے گی۔ عمران خان خاطر جمع رکھیں، وہ یہاں ہیں تو ہم بھی یہیں ہیں، اور اگر کوئی صورتحال بنتی بھی ہے تو ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا ٹرائل نہ ہونے کی وجہ عدالتی نظام ہے جو بار بار حکم امتناع دیتا ہے، اگر پی ٹی آئی کے لوگ رہا ہورہے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جرم میں ملوث نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان معاملے کو خود الجھا رہے ہیں، ابھی تو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا، کل تک شیخ مجیب الرحمان عمران خان کی نظر میں ہیرو تھا اور آج زیرو ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے