اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم میں واپسی کی کوئی خواہش و ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے کسی کو اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی دوسری سیاسی جماعت کی تابع نہیں ہے اور نہ ہی پی پی پی کسی دوسری جماعت کو وضاحت دے گی۔ ہم نے کسی کو یہ نہیں کہا کہ ہمیں پی ڈی ایم میں شامل کرلیا جائے۔
رہنما پی پی پی سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسا ڈرامہ ہے کہ کوئی پی پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی پیش کش کررہا ہے اور کوئی اس پیش کش کو مسترد کررہا ہے۔ یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کو معافی کے ساتھ مشروط کردی ہے۔
Short Link
Copied