لیہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال ناقابل برداشت ہے، اب ہمیں پاکستان کو بچانا اور کٹھ پتلی و سلیکٹڈ کو بھگانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لیہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام ہمارا ساتھ دیں تو جلد عمران خان کو گھر بھیج دیں گے۔ اس وقت پنجاب کی عوام کے ساتھ بدترین ظلم ہورہا ہے پیپلزپارٹی پنجاب کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت چینی، چاول اور گندم درآمد کر رہی ہے، ہر روز مہنگائی کا بم پھٹتا ہے، حکومت نے ٹیکسز بڑھا کر عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ عوام عوامی حکومت کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام تاریخی بے روزگاری اور مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، کبھی بجلی، کبھی گیس تو کبھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Short Link
Copied