لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں بلّے سے اور بلّے والے سے کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر عدالتوں میں پی ٹی آئی کی درخواست کی وجہ سے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ن لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آپ نے ملک کابیڑہ غرق کیا ہے۔ آپ نے سیاسی جماعتوں سے بدلہ لیا، شہیدوں سے بدلہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدلہ تو قائدِاعظم کے گھر کو جلا کر بھی لیا جاتا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ووٹ کی عزت بحال کروانا چاہتی ہے۔
Short Link
Copied