ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے، ناصرشاہ

ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہماری خاموشی کمزوری نہیں تھی، آگے اس سے زیادہ سخت جواب دیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے یہ پارٹی اور اس کا لیڈر ہماری لیڈرشپ اورکارکنوں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سید ناصر شاہ نے مزید لکھا کہ پہلی دفعہ اس کو اسی کی زبان میں جواب دیا ہے تو بڑے بڑے ارسطو اخلاقیات کا درس دینے آگئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہماری خاموشی کمزوری نہیں تھی، آگے اس سے زیادہ سخت جواب دیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے