احمد شریف

ہمیں اپنے محاسبے کے نظام پر فخر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک صحافت) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف شروع کی گئی کورٹ مارشل کارروائی اور انہیں فوجی تحویل میں لئے جانے پر کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اکاؤنٹیبلٹی سسٹم پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج میں کڑے احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر واضح بیان دے چکے ہیں، 8 مئی کو ہونے والی پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے خدوخال وہ تفصیل سے بیان کرچکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے، خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، ہمیں اپنے محاسبے کے نظام پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بھر میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر کے شہریوں کے لیے خوش خبری اب صوبے کی تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے