ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے،  صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ تعلیم پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انسانی ارادہ و اختیار کو مقدم رہنا چاہیے، مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال تعلیمی نظام میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے، مصنوعی ذہانت کے ٹولز کی مدد سے تعلیمی نظام میں ڈیٹا پر مبنی اصلاحات لائی جاسکتی ہیں، اِس سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں تعلیمی انفرا اسٹرکچر پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کو درپیش دیگر مستقل چیلنجوں سے بھی نمٹنے کی ضرورت ہے، تخلیقی صلاحیت،  تنقیدی سوچ اور فیصلہ سازی کو بھی مقدم رہناچاہیے۔

صدر زرداری نے کہا کہ خوشحال، ہمہ گیر، ترقی پسند پاکستان کی بنیاد بنانے کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین تعلیم، پالیسی ساز اور والدین مصنوعی ذہانت اور تعلیم کےجدید طریقے اپنائیں، مصنوعی ذہانت سے مسائل حل کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے، ریاضی، سائنس، تاریخ اور تنقیدی سوچ کی بنیادی مہارتیں بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے