ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے۔ شاہ زین بگٹی

شاہ زین بگٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کے مستقبل کا معمار ہوتے ہیں، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے ورلڈ ڈرگ رپورٹ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انسدادِ منشیات کے خلاف کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہمارا مقصد منشیات سے پاک معاشرہ ہے۔

شاہ زین بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ ایک چیلنج ہے تاہم منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کے لیے ملکی اور عالمی اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2022 کے مطابق دنیا کی نوے فیصد ہیروئین ہمارے ایک ہمسایہ ملک میں تیار ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے