کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ ہمارے پولیس کے شہداء نے اپنی جان اور خون کا نذرانہ دے کر صوبے میں امن و امان کو بحال رکھا۔
تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے 2355 پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔ ہم پولیس شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پولیس کے جوانوں نے اہم جگہوں پر فرائض انجام دیئے، 38 پولیس اہلکارڈیوٹی کے دوران کورونا کی وبا سے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی پولیس اور ان کے شہداء کے خاندانوں کا خیال رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، ہم نے کبھی بھی شہداء کے خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا۔
Short Link
Copied