فیصل کریم کنڈی

ہمارے ملک میں بدامنی سے خطے میں بدامنی ہوگی جس سے عالمی امن متاثر ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں بدامنی سے خطے میں بدامنی ہوگی جس سے عالمی امن متاثر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جرمن اراکین پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی، گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات کرنے والے جرمن پارلیمنٹرینز کے وفد کی قیادت جرمن پارلیمنٹ کے سینئیر ممبر مائیکل ملر کررہے تھے۔

ملاقات کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جرمنی کے پاکستان میں سماجی ترقی، جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں، خیبرپختونخوا گندھارا تہذیب کا مرکز ہے خطہ میں امن سے یہاں معاشی ترقی ہوگی، پرامن افغانستان پرامن پاکستان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، افغانستان کے حالات براہ راست میرے صوبے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

گورنر کے پی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال پریشان کن ہے جس سے عوام کا اپنی قیادت سے اعتماد ختم ہورہا ہے۔ جرمن وفد کے سربراہ مائیکل ملر کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ جرمنی اور عالمی برادری پاکستان میں قیام امن اور سرحد پار مداخلت روکنے میں کردار ادا کرسکیں۔

انھوں نے کہا کہ جرمن ادارے خیبرپختونخوا میں عوامی ترقی کے حوالے سے مزید تعاون کریں گے وفد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی جرمنی کی سینئر ممبر رکن پارلیمنٹ دیریا ترک نچبار شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے