راولپنڈی (پاک صحافت) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اعادہ کرتے ہیں کہ اصل طاقت کا محور اور مرکز عوام ہیں، ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔ ہر شخص اپنی رائے اور تجزیے کا حق رکھتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج ایک قومی فوج ہے۔ افواج پاکستان نہیں چاہے گی کہ وہ ایک خاص سیاسی نظریے، جماعت کی طرف راغب ہوں، افواج پاکستان میں ہر مسلک اور ہر علاقے سمیت پوری پاکستان کی نمائندگی ہے اس طرح یہ خاص سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی۔
Short Link
Copied