سیالکوٹ (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے امیدوار انتخابات کے لئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، اپنے لیڈر کے حکم سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں گے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لییامیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ میں نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کو اپنے کاغذات نامزدگی سمیت انکم ٹیکس ریٹرن اور نیب میں بھی ڈیکلئیر کیا ہوا ہے۔
Short Link
Copied