کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارےاداروں نے عوام کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قوم کو کوئی نہیں ہرا سکتا، ہماری عوام ہمیشہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء و غازیوں کی بے پناہ اور لازوال قربانیوں کی بدولت ہمارے ملک میں دہشت گردی پر ہم نے قابو پایا، انہی شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہمارا ملک محفوظ ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں جس طرح سے ہماری سکیورٹی ادارے نبرآزما ہے وہ قابل تحسین ہیں، دہشت گردوں سے جنگ میں ہمیشہ ہماری پولیس، رینجرز اور افواج کے ساتھ عوام نے بھرپور ساتھ دیا ہے۔
Short Link
Copied