کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہا کہ ہماری قیادت نے میثاق معیشت پر بات کرنے کا کہا تحریک انصاف نے اس کو این آر او کہا۔ بشیر میمن کا کہنا ہے کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، پنجاب اسمبلی میں کسی نے وزیر کے ساتھ صرف ہاتھ ملایا پی ٹی آئی والوں نے اس پر گالیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے پاس مینڈیٹ ہے، وہ کوشش کر رہے ہیں، کراچی میں پولیس اور رینجرز کام کر رہی ہے، بہتری آئے گی۔