ہماری فورسز میں قابلیت ہے کہ وہ دہشتگردوں کیخلاف ہر حد تک جائیں۔ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہماری فورسز میں قابلیت ہے کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف ہر حد تک جائیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری فورسز میں یہ قابلیت ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف ہر حد تک جائیں۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ژوب سے دہشت گردوں کی دراندزی کو روکتے ہوئے 4 جوان شہید ہوئے، فورسز نے جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائے، اسلام کے نام خوارجی ہم پر حملہ آور ہوئے ہیں۔ رسول پاک کی ولادت کا جشن منانے والوں کو نشانہ بنایا ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے بلوں سے نکالیں گے، دہشت گردی میں ان عناصر سے مقدس خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے