ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کیساتھ ہیں۔ وزیراعظم

ابراہیم رئیسی شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے حوالے سے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے بارے میں ایران سے پریشان کن خبر سنی، اچھی خبر کے لیے بڑی بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے