ہماری حکومت بنی تو نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کردیں گے۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

جیکب آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر ہماری حکومت بنی تو نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی مذہب کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم چاہتا ہے، عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پی پی کو کامیاب کروائیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شکارپور سے 100 فیصد ووٹ چاہئیں، مجھے اکثریت ملی تو مسائل کا حل کرنا آسان ہوگا۔ عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر مہنگائی، غربت کا مقابلہ کریں گے، عوام کے ساتھ بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے