ہماری حکومت آئی تو 300 یونٹ تک بجلی مفت کردیں گے۔ عبدالعلیم خان

عبدالعلیم خان

لاہور (پاک صحافت) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت آئی تو 300 یونٹ تک بجلی مفت کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شہریوں پر رحم کرے اور انہیں ریلیف فراہم کرے، امیروں پر مالی حیثیت کے مطابق ڈائریکٹ ٹیکس عائد اور وصول کیا جائے۔

عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی فری کرے اور موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول سستا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ہماری پارٹی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے