اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو معلوم ہے آئینی ترامیم عدلیہ کی اصلاحات کیلئے اہم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایس سی او پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، جس ڈاکٹر کوپی ٹی آئی والے گالیاں دیتے رہے اسی نے بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ دی، پی ٹی آئی کبھی بھی قومی مفاد کے کاموں میں شامل نہیں ہوئی۔
ارکان اسمبلی کے اغوا کے حوالے سے اپنی گفتگو میں سینیٹر طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے اغوا اور تشدد کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی نے خود اپنے ارکان کو مختلف جگہوں پر چھپا رکھا ہے، ہر کوئی سمجھتا ہے آئینی ترامیم عدلیہ کی اصلاحات کیلئے اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زبردستی تو ان لوگوں سے ہو رہی ہے جو خیبر پختونخوا میں بند ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں نیوز کانفرنس میں پھر وہی پرانا رونا رویا ۔
سینیٹر طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی کے طور پر رول ادا کرنے کا موقع دیا گیا آخر انہوں نے وہی کچھ کیا جو ماضی میں کرتے رہے،اس جماعت کو کسی اچھی چیزیں حصہ ڈالنے کی توفیق نہیں ہے۔