اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ہر طریقے سے احتجاج کو جاری رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے پی پی رہنما نوید قمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ شازیہ مری کا کہا تھا کہ ہر طریقے سے احتجاج کو جاری رکھیں گے ، ستائیس فروری کے مارچ سے قبل کسانوں کے معاملے کا حل درکار تھا ، کسانوں کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
واضح رہے کہ پی پی رہنما شازیہ مری نے مزید کہا کہ زراعت اہم شعبہ ہے ، منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس موقع پر پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ ملک میں یوریا کی قلت ہے یوریا کو غائب کرنے میں حکومت کا ہاتھ ہے۔ کسانوں کےحق میں اکیس اور چوبیس جنوری کو ٹریکٹر مارچ کیا جائے گا ، تمام کسان تنظیموں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے اجتجاج میں شریک ہوں۔