اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آج ہر شہر اور ہر جگہ پاکستانی عوام پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت سے نجات حاصل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کے نتیجے میں آج ہر ایک طبقے کا شہری روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشان ہے۔
شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایک ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق 80% پاکستانی سمجھتے ہیں یہ حکومت ملک کو غلط ڈائریکشن میں لے کر جا رہی ہے۔
Short Link
Copied