ہرنائی کے قریب دھماکہ 1 شخص جاں بحق، 14 زخمی

دھماکہ

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نجی گیس کمپنی کی گاڑی مزدوروں کو لے کر جارہی تھی اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورس دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ سے ہرنائی میں دھماکے پر رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہرنائی دھماکے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے