شہزاد سعید چیمہ

ہارا ہوا سلیکٹڈ اب سڑکوں پر تماشے لگا رہا ہے، شہزاد سعید چیمہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہارا ہوا سلیکٹڈ اب سڑکوں پر تماشے لگا رہا ہے۔ شہزاد سعید چیمہ کاکہنا ہے کہ بھارتی خارجہ پالیسی کے گن گانے والا کشمیریوں سے غداری کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے  جاری بیان میں کہا کہ اکثریت کھونے والا کب تک غیر آئینی حرکتوں سے اقتدار بچا پائے گا۔ شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے نام نہاد دعویدار کی بد زبانی اسکی معرفت بن چکی، بنی گالہ کا مکین ملک و قوم کیلئے اب گالی بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ  شہزاد سعید چیمہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے معینہ مدت میں اجلاس نہ بلا کر قانون و آئین کی خلاف ورزی کی ہے،  اعلیٰ عدلیہ اسپیکر قومی اسمبلی کی آئین شکنی کا ازخود نوٹس لے، پارلیمان سے بھاگنے والے بزدل کپتان کی ٹیم اس پر عدم اعتماد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹیر عرفان صدیقی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے