اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی استدعا مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔ عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا اور میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں عمران خان نے عدالتِ عالیہ سے نااہلی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
Short Link
Copied