گھر سے نکل کر کام کرنے پر ٹک ٹاک بنتی ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھر سے نکل کر کام کرنے پر ٹک ٹاک بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے فیلڈ اسپتالوں کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ مجھ پر ٹک ٹاک بنوانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ یہ کہنا غلط ہے کہ کیمرا ساتھ ساتھ رہتا ہے۔ جو لوگ مجھ پر تنقید یا اعتراض کر رہے ہیں وہ اپنے کمفرٹ زون سے باہر آئیں، کام کریں تو ان کی بھی ٹک ٹاک بنے گی۔ نمایاں ہونے کے لیے باہر نکلنا پڑتا ہے، کام کرنا پڑتا ہے۔

فیلڈ اسپتالوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ایک نامکمل ٹاسک تھا جسے صرف 6 ہفتوں میں مکمل کیا گیا ہے۔ فیلڈ اسپتال میں کلینک کی تمام سہولتیں موجود ہیں۔ یہ اسپتال پنجاب بھر میں پھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینرز کا استعمال پہلے جھلاؤ گھیراؤ کے لیے ہوتا تھا،اب یہ عوام کی خدمت کے لیے بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے