گورنر ہاؤس کے بیرونی گیٹ پر عوام الناس کیلئے صبح شام مفت کھانے کا انتظام کردیا گیا

سلیم حیدر

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر نگرانی گورنر ہاؤس کے بیرونی گیٹ پر عوام الناس کے لیے مفت کھانے کا انتظام کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عوام الناس کے لیے صبح و شام مفت اور بہترین کھانے کی سہولت میسر ہوگی۔ گورنر پنجاب نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیلانی ٹریسٹ کے چیئر مین مولانا بشیر فاروق کے ہمراہ افتتاح کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ہر خاص و عام کو گورنر ہاؤس کے بیرونی گیٹ پر روزانہ صبح و شام مفت کھانے کی دعوت ہے، موجودہ مہنگائی کے دور میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ مفت کھانے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے