گورنر ہاوس کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ گورنر سندھ

کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاوس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں اختر کالونی بازار کا دورہ کیا، دکانداروں اور خریداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لیے اختیار نہیں، نیت اور ارادہ ضروری ہوتا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے درمیان جا کر مسائل زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نفرتیں ختم کر کے سب کو باہم جوڑنا چاہتا ہوں، شہر کے تجارتی مراکز نمایاں ریونیو دیتے ہیں، یہاں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے