گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر شافع حسین بھی موجود تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں ہم آہنگی اور رواداری کا قیام انتہائی ضروری ہے، صوبوں اور وفاق کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے اثرات سے عوام مستفید ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے