شرجیل میمن

گورنر کو دھمکی دینا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گورنر کو دھمکی دینا ناقابل قبول اور دہشت گردی کی زمرے میں آتا ہے۔ کراچی سے جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور گورنر فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دینا بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں، غنڈے نہ بنیں، ہم علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کا نہیں پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ سمجھتے ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کو غنڈہ بننا تھا لیکن وہ غلطی سے وزیراعلیٰ بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، گورنر کو دھمکی دینا ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ہمارے آئینی نظام پر حملہ ہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ اعلیٰ عہدے پر فائز شخص کی جانب سے دھمکیاں سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے